ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن کے صدر کی جانب سے ہٹلر سے متعلق بیان پر امریکا کو تشویش

فلپائن کے صدر کی جانب سے ہٹلر سے متعلق بیان پر امریکا کو تشویش

Sat, 01 Oct 2016 16:46:11    S.O. News Service

نیویارک،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے اس بیان پر تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو سابقہ نازی جرمن آمر اڈولف ہٹلر کی یہودیوں کے قتل عام سے متعلق مہم سے تشبیہ دی تھی۔ ہوائی میں کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس بیان پر نہایت دکھ محسوس کر رہے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں ڈوٹیرٹے نے کہا تھا کہ جس طرح ہٹلر نے یہودیوں کو قتل کیا، وہ بھی ملک میں منشیات کے عادی افراد کو قتل کریں گے۔ فلپائن کے صدر حالیہ کچھ عرصے میں ملک میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایک خونی مہم شروع کیے ہوئے ہیں، جس کے دوران اب تک کئی ہزار افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔


Share: